ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بینک کے باہر لائن لگانے کو لے کر کانپور میں دو مقامات پر مار پیٹ

بینک کے باہر لائن لگانے کو لے کر کانپور میں دو مقامات پر مار پیٹ

Sat, 12 Nov 2016 19:09:41    S.O. News Service

کانپور، 12؍نومبر(ایس اونیوزآئی این ایس انڈیا )بینک اورپوسٹ آفس میں پرانے نوٹوں کوتبدیل کروانے کے لیے آج تیسرے دن بھی بھاری بھیڑ دکھائی دی اور اس درمیان شہرکے دوعلاقوں میں لائن لگنے کولے کر لوگوں میں مارپیٹ کی بھی خبر ہے جبکہ شہر کے اے ٹی ایم کام نہیں کر رہے ہیں۔ہفتہ ہونے کی وجہ سے شہر کے تقریباََتمام شہری اوردیہی بینکوں کے باہرآج نوٹ کو تبدیل کروانے کے لیے لوگو ں کی بھاری بھیڑ صبح سے ہی دکھائی دی، سب سے زیادہ بھیڑ شہر کے مال روڈ، سول لائن، چنی گنج، قدوائی نگر، راوت پور، نواب گنج،پریم نگر کے بینکوں میں دکھائی دی۔کانپور شہر کے ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بتایاکہ صبح سے ہی تمام بینکوں کے باہرلمبی لمبی لائنیں لگی ہیں ۔دیہی علاقے کے بدھنو اور شہری علاقے کے سول لائنس کے بینکوں میں آج صبح سے لائن لگانے کولے کر لوگوں کے درمیان آپس میں مار پیٹ بھی ہوئی لیکن فوری طورپرپولیس نے پہنچ کرمعاملہ کو کنٹرول میں کیااورکوئی بڑاواقعہ نہیں ہو پایا ۔


Share: